7 مئی 2012 - 19:30

ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی میڈیا سیکرٹری مولانا ثقلین نقوی نے اسلام ٹائمز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو جنوبی پنجاب کے اضلاع کے ضلعی سیکرٹری جنرلز، عمائدین شہر، علمائے کرام اور ماتمی سنگتوں کامشترکہ اجلاس ہو گا، جس کی صدارت علامہ محمد امین شہیدی کریں گے۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی ایک روزہ دورہ پر 9 مئی کو ملتان پہنچیں گے، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی میڈیا سیکرٹری مولانا ثقلین نقوی نے اسلام ٹائمز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اُن کے شیڈول کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد امین شہیدی 10 بجے دن ملتان کے مدارس کے علماء سے ملاقات کریں گے، 2 بجے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

پریس کانفرنس کے بعد 4 بجے دن امام بارگاہ لال کُرتی کینٹ میں جنوبی پنجاب کے ضلعی سیکرٹری جنرلز سے ملاقات کریں گے، جس میں قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کے حوالے سے معاملات زیر بحث لائیں گے، 8 بجے شام امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز ملتان میں گردیزی خاندان، عمائدین شہر، علمائے کرام، صدر انجمن اور ماتمی سنگتوں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ اجلاس میں سجادہ نشین درگا حضرت شاہ یوسف گردیز مخدوم راجو شاہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

.......

/169